لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے مجرم کو کل دی جانیوالی پھانسی کی سزا معطل کر دی
پیر 15 جون 2015 17:07
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے مجرم کو کل ( منگل ) کو دی جانے والی پھانسی کی سزا معطل کر دی۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں مشتمل دو رکنی بنچ نے سزائے موت کے مجرم خضر حیات کی پھانسی کی سزا روکنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت کی ۔
(جاری ہے)
خضر حیات کی وکیل مریم حق نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ملزم خضر حیات جیل میں رہتے ہوئے نفسیاتی مریض بن چکا ہے اور ڈاکٹروں نے بھی اس کے سرٹیفکیٹس جاری کر دیئے ہیں ۔
لہٰذا قانون کی رو سے نفسیاتی مریض کو جب تک وہ ٹھیک نہیں ہو جاتا پھانسی نہیں دی جا سکتی ۔عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد سزائے موت کے مجرم خضر حیات کو کل ( منگل ) کو دی جانے والی پھانسی کی سزا معطل کر دی ۔ یاد رہے کہ مجرم خضر حیات کے خلاف تھانہ شادباغ سال 2003ء میں قتل کا ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا اور جرم ثابت ہونے پر خضر حیات کو پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو ملاقات بھی ہوگی اور گلے شکوے بھی ہوں گے
-
چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
-
ہمارے ہاں سیاست دھندابن گئی ایک بار گدی کا چسکا پڑ گیا تو کوئی نہیں چھوڑتا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل
-
چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کی ممبر کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات ،ڈیجیٹلائزیشن، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تبادلہ خیال
-
لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر دینے کا نواز شریف کا خواب پورا ہوگیا،مریم نواز
-
چین میں ایک ہائی وے کا ایک حصہ منہدم، چوبیس افراد ہلاک
-
ن لیگ سے نالاں ایم کیوایم کی پیپلزپارٹی سے قربتیں بڑھنے لگیں
-
گندم خریداری پر معاملات طے نہ ہوسکے، کسانوں کا پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.