لاہورہائیکورٹ نے بجٹ میں ایل ڈی اے سٹی کو براہ راست کاہنہ کاچھا فلائی اوور کیلئے فنڈز کے معاملے پر پنجاب حکومت سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا
پیر 15 جون 2015 18:39
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے بجٹ میں ایل ڈی اے سٹی کو براہ راست 4ارب روپے اور 1.13ارب روپے کاہنہ کاچھا فلائی اوور کیلئے مختص کرنے کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی ۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی طرف سے دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے سیاسی وابستگی کی وجہ سے 50فیصد بجٹ ایل ڈی اے سٹی کیلئے مختص کر دیا ہے جوکہ لاہور کے شہریوں کے ساتھ سراسر زیادتی ہے اور ان کے بنیادی حقو ق کی بھی خلاف ورزی ہے ۔
اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈائریکٹر ایل ڈی اے سے ایل ڈی اے سٹی پراجیکٹ کے حصہ داران اور معاہدہ جات کی تفصیلات طلب نہیں کی گئیں اور اب ایل ڈی اے کے سالانہ بجٹ میں 11ارب میں سے 4ارب روپے ایل ڈی اے سٹی پراجیکٹ کی ڈویلپمنٹ کے لئے اور 1.13ارب روپے کاہنہ کاچھا فلائی اوور کے لئے مختص کر دیئے ۔(جاری ہے)
درخواست گزار کی جانب سے مزید موقف اختیار کیا گیا کہ سمن آباد ، گلشن راوی ، اندرون شہر ، شادباغ ، ملتان روڈ ، بند روڈ اور جی ٹی روڈ کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ۔
ان کے لئے کوئی فلائی اوور نہیں بنایا گیا لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ایل ڈی اے سٹی پراجیکٹ کے لئے مختص کیے جانے والے بجٹ میں عملدرآمد روکتے ہوئے اسے پسماندہ علاقوں میں لگایا جائے ۔ عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد پنجاب حکومت سے 2ہفتوں میں جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی ۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.