ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار لیاری کے سیکٹر انچارج نعیم کو گواہ نے پولیس اہلکار قتل کیس میں شناخت کرلیا

منگل 16 جون 2015 18:20

ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار لیاری کے سیکٹر انچارج نعیم کو ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) کراچی کی مقامی عدالت میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار لیاری کے سیکٹر انچارج نعیم کو گواہ نے پولیس اہلکار قتل کیس میں شناخت کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم محمد نعیم کی شناخت پریڈ جوڈیشل مجسٹریٹ ساوتھہ نظام الدین لاڑک کی عدالت میں ہوئی نعیم پر الزام ہے کہ اس نے 2010 میں پولیس اہلکار سرور عرف چمن کو کلری تھانے کی حدود میں فائرنگ کرکے قتل کیا تھا ملزم کو11مارچ کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار کیا گیا تھا ملزم لیاری کا سیکٹر انچارج اور کے ٹی سی کا ممبر ہے ملزم اسی مقدمہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ریمانڈ پر ہے۔