فوج نہیں چاہتی کہ وہ سیاسی فلور پر آئے‘ سیکیورٹی صورتحال بڑھتی جا رہی ہے جو کارکردگی نہیں دکھائے گا وہ دھکیلا اور نکالا جائیگا، سندھ میں گورنر راج لگا تو یہ آئین کے مطابق ہو گا

سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل (ر) اطہر عباس کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 16 جون 2015 23:02

فوج نہیں چاہتی کہ وہ سیاسی فلور پر آئے‘ سیکیورٹی صورتحال بڑھتی جا رہی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل (ر) اطہر عباس نے کہا ہے کہ فوج نہیں چاہتی کہ وہ سیاسی فلور پر آئے‘ سیکیورٹی صورتحال بڑھتی جا رہی ہے جو کارکردگی نہیں دکھائے گا وہ دھکیلا جائیگا اور نکالا جائیگا۔ وہ منگل کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بدامنی کو دور کرنے کیلئے وہاں کے سیاسی لوگ سامنے نہیں آئے وہاں پر رینجرز اور فورسز جو آپریشن کر رہی ہیں انہیں سول قیادت کا تعاون ضروری ہے۔

اس کے بغیر آپریشن آگے نہیں بڑھ سکے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اب اگر انتظامی ادارے کمزوری ظاہر کرتے ہوئے آگے نہیں بڑھے سیاسی جماعتیں جتنا خلا چھوڑیں گی اتنا ہی فورسز آگے بڑھتی جائیں گی لیکن فی الحال فوج نہیں چاہ رہی کہ وہ آگے بڑھ کر انتظامی امور پر قضہ کر لیں بلکہ ان کی کوشش ہے کہ انتظامی ادارے اپنا کام احسن طریقے سے کریں اگر اس کے باوجود وہ اپنا کام اور فیصلے بروقت نہیں کریں گے تو فورسز کی کارکردگی پر نقطے اٹھیں گے جس سے بچنے کیلئے وہ سیاسی خلاء پر کرنے کیلئے آگے بڑھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں اگر گورنر راج لگا تو وہ آئین کے مطابق ہو گا اگر کارکردگی اچھی نہیں ہو گی تو پھر یہ ضروری ہے کیونکہ سیکیورٹی مسائل بڑھتے جا رہے ہیں