ایم کیوایم کو حکومت میں شامل کرنے کے لئے دوست کے توسط سے بات ہورہی ہے، قائم علی شاہ
فہد شبیر اتوار 21 جون 2015 16:28
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21جون۔2015ء) وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے حکومت میں آنے سے متعلق کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم کسی دوست کی معرفت پس پردہ بات ہورہی ہے۔
(جاری ہے)
لاڑکانہ میں بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر ان کے مزارپرفاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا حکومت میں شامل ہونے سے متعلق بات کا زیادہ علم نہیں لیکن کسی دوست کی معرفت متحدہ سے بات ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف وفاق اور سندھ حکومت ایک پیج پر ہیں تاہم ہم نواز لیگ کے ساتھ نہیں بلکہ حکومت کے ساتھ ہیں اورافہام و تفہیم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ رینجرز وفاقی حکومت کا ادارہ ہے جب کہ کراچی آپریشن سے متعلق رینجرز اور سندھ حکومت کے درمیان اتنی دوریاں پیدا نہیں ہوئیں جتنی ذرائع ابلاغ میں بڑھا چڑھا کردکھائی گئی تاہم جو تھوڑی بہت خلش ہے وہ جلد ختم ہوجائےگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.