بھا رتی ریاست گجرات میں بارش اور سیلاب سے 32 افرادہلاک
جمعرات 25 جون 2015 13:24
جونا گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء) بھا رتی ریاست گجرات کے دو اضلاع راج کوٹ اور امریلی میں شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے 32 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ۔ حکام کے مطا بق ان دونوں اضلاع میں بدھ سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے اور 30 دیہات کا رابطہ باقی علاقوں سے کٹ گیا ہے۔راج کوٹ اور امریلی کے علاوہ سومناتھ، جونا گڑھ، دوارکا اور سریندرنگر کے اضلاع سے بھی شدید بارش کی اطلاعات ملی ہیں۔
بارش کی وجہ سے بجلی کی فراہمی بری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔حکام کے مطابق سیلابی پانی کئی دیہات میں داخل ہو چکا ہے جس سے صورت حال اور بھی خراب ہو گئی ہے۔راج کوٹ کے ضلعی مجسٹریٹ کے مطابق دریا کے کنارے آباد 17 دیہات سے قریباً چار ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔(جاری ہے)
بھارت کی مغربی ریلوے کے ترجمان کے مطابق ٹریک پر پانی آجانے کی وجہ سے ریل ٹریفک بھی متاثر ہوئی ہے۔
احمد آباد میں منعقد ہونے والے ایک اعلی سطح کے اجلاس میں ریاست کے وزیر اعلی اندی بین پٹیل نے صورتحال کا جائزہ لیا ہے اور متاثر اضلاع کے انچارج وزراء کو اپنے علاقوں میں جانے کی ہدایت کی ہے۔ریاستی حکام کے مطابق دونوں متاثرہ اضلاع میں امدادی ادارے کام میں مصروف ہیں اور انھیں بھارتی افواج کی مدد بھی حاصل ہے۔وزارت دفاع کے ترجمان نے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے دو ایم آئی -17 ہیلی کاپٹر امریلی میں امدادی کاموں میں مدد دے رہے ہیں۔محکمہ موسمیات نے گجرات کے ساحلی علاقے میں مزید بارش کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دے دی گئی
-
ہنڈا کا الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری کو 2030 تک 65 بلین ڈالر کرنے کا اعلان
-
بھارت انٹرنیٹ بندش میں مسلسل چھٹے سال دنیا بھر میں سرفہرست رہا، ایکسس نائو کی رپورٹ
-
روس اور چین کے تعلقات کسی کے خلاف اور نہ ہی کسی مفاد پر مبنی ہیں ، صدر ولادیمیر پیوٹن
-
امریکی صدرساڑھے تین لاکھ ڈالرکے مقروض نکلے
-
فرانسیسی شہری 8 ہزارکلو میٹر پیدل سفرکرکے مدینہ منورہ پہنچ گیا
-
رواں ماہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیں گے، وزیراعظم آئرلینڈ
-
امریکی ریاست ٹیکساس میں پل سے بجرا ٹکراگیا، تیل کا رِسا
-
امریکا کے سابق صدرجمی کارٹر کی حالت نازک
-
مسجدالحرام کے خوبصورت اور جاذب نظر کبوتر، زائرین کی خاص توجہ کا مرکزبن گئے
-
غزہ اور رفح پر اسرائیلی حملے جاری، شہادتیں 35ہزار233 ہوگئیں
-
اقوام متحدہ کی قرارداد مسترد کرتے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.