سعودی عرب میں نمازیوں کے تحفظ کیلئے مردوں کے ساتھ خواتین سیکیورٹی اہلکار بھی تعینات
جمعرات 25 جون 2015 18:10
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی مساجد کی انتظامیہ نے اس بار سیکیورٹی کی صورت حال پر قابو پانے اور نمازیوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کے لیے مردوں کے ساتھ خواتین سیکیورٹی اہلکاروں کی بھی خدمات حاصل کی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاض میں دیگر نمازوں کے علاوہ نماز تراویح میں خصوصی طور پر نمازیوں کے تحفظ کے پیش نظر مرد و زن سیکیورٹی اہلکاروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مساجد کے باہر گاڑیوں کی پارکنگ، مساجد کے داخلی اور خارجی راستوں میں نمازیوں کی بھگدڑ مچنے سے روکنے، ٹریفک کی روانی اور نمازیوں کو ہر قسم کی تکیف سے بچانے کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ نمازوں کے اوقات میں مساجد میں آنے والوں کو تصاویر کے حصول سے بھی سختی سے روکا جا رہا ہے۔(جاری ہے)
خواتین نمازیوں کے تحفظ اور ان کی نگرانی کے لیے خواتین پولیس اہلکاروں کو متعین کیا گیا ہے جو نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ ان کی رہنمائی کا فریضہ انجام دیتے ہوئے رمضان کے بابرکت ایام میں عبادت میں انہیں سہولت مہیا کر رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دارالحکومت ریاض کی بعض مساجد بالخصوص جامع مسجد الراجحی، شہدا الاندلس کالونی کی جامع مسجد الناصر، شہدا کالونی کی مسجد الدخیل، ام الحمام میں مسجد شاہ خالد، الغدیر کالونی کی مسجد ابن باز اور دیگر مساجد کی انتظامیہ نے نمازیوں کے تحفظ کے لیے قابل قدر انتظامات کیے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.