یمن سے ملحقہ سرحدی علاقے میں حوثی باغیوں کے راکٹ حملوں میں ایک اماراتی اور3 سعودی فوجی جاں بحق
جمعرات 25 جون 2015 20:21
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء) یمن کے ساتھ واقع سعودی عرب کے سرحدی علاقے میں حوثی باغیوں کے راکٹ حملوں اور جھڑپوں میں ایک اماراتی اور3 سعودی فوجی جاں بحق ہوگئے ۔عالمی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جیزان کے علاقے میں گزشتہ شام ایک راکٹ گرا تھا جس سے 2 سعودی فوجی شہید ہوئے ہیں۔
بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ راکٹ کہاں سے آیا تھا لیکن یمن کے سرحدی علاقے سے حوثی شیعہ باغی اپنے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں فضائی مہم کے آغاز کے بعد سے آئے دن سرحد پار گولہ باری کرتے رہتے ہیں۔بیان کے مطابق عسیر کے علاقے میں سعودی عرب کا ایک سرحدی محافظ جاں بحق ہوگیا ہے لیکن اس واقعے کی مزید تفصیل نہیں بتائی گئی ہے۔(جاری ہے)
قبل ازیں سرحدی علاقے میں حوثی باغیوں کے ساتھ جھڑپوں میں ایک اماراتی فوجی شہید ہوگیا تھا۔
متحدہ عرب امارات بھی سعودی عرب کی قیادت میں حوثی مخالف اتحاد کا حصہ ہے اور اس اتحاد کے لڑاکا طیارے 26 مارچ سے یمن میں جلا وطن صدر عبد ربہ منصور ہادی کی حمایت میں حوثی باغیوں اور ان کے اتحادیوں کے خلاف فضائی حملے کررہے ہیں۔اس فضائی مہم کے آغاز کے بعد سے سعودی عرب کے سرحدی علاقے میں حوثی باغیوں کے ساتھ جھڑپوں یا ان کی گولہ باری سے تینتالیس سعودی فوجی اور شہری جاں بحق ہوچکے ہیں۔دوسری جانب یمن میں حوثی ملیشیا اور حکومت نواز فورسز کے درمیان جھڑپوں میں2600 سے زیادہ افراد مارے گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.