سی آئی اے پولیس نے ناجائزخطرناک ترین آتشیں اسلحہ کی فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا،بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

جمعرات 25 جون 2015 23:10

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء) سی آئی اے صدر نے ناجائزخطرناک ترین آتشیں اسلحہ کی فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں آتشیں اسلحہ قبضہ میں لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس کے احکامات کے تحت شہر بھر میں آپریشنز،انویسٹی گیشن اور سی آئی اے کی سپیشل ٹیمیں غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کے لئے سر گرم عمل ہیں۔

ایس پی سی آئی اے محمد عمر ورک نے ڈی ایس پی سی آئی اے صدر انور سعید کنگرہ اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل جو پولیس ٹیم تشکیل دی اس نے مختلف اطلاعات کی روشنی میں ریڈ کر کے مانگا منڈی کے علاقہ سے ملزم منیر احمد کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک عدد44بور گن، 2عدد 12بور رائفل،ایک عدد سات ایم ایم رائفل، 2پش پش سمیت 6پسٹلزاورسینکڑوں گولیاں و کارتوس برآمد کر لیے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزم آرڈر پر علاقہ غیر سے ممنوعہ و غیر ممنوعہ بور کا خطر ناک اسلحہ لا کر لاہور اور اس کے گردونواح میں مختلف اشخاص کوفروخت کر تا تھا۔قائمقام ڈی آئی جی انویسٹی گیشن رانا ایاز سلیم نے خطر ناک ملزم کی گرفتاری اور بھاری مقدار میں برآمدگی پر پولیس ٹیم کے لئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیاہے۔

متعلقہ عنوان :