`امریکی سپریم کورٹ کے ہم جنس پرستو ں کی شادی کے حق میں فیصلہ قابلِ مذمت اورانسانی فطرت کے خلاف عمل ہے؛امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان `
ہفتہ 27 جون 2015 18:48
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان نے امریکی سپریم کورٹ کے ہم جنس پرستو ں کی شادی کے حق میں فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے انسانی فطرت کے خلاف عمل قراردیا ہے۔
(جاری ہے)
المرکز اسلامی سے ہفتے کے روز جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں جماعت اسلامی کے صوبائی امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا کہ جب لوط کی قوم میں ہم جنس پرستی کی وباء پھوٹی تو اللہ نے ان پر عذاب نازل کیا اور لوط کی قوم اس عذاب کے سبب تباہ ہوئی اور اب امریکہ بھی تباہی کے راستے پر گامزن ہے۔
امریکی عدالت کے فیصلے سے خاندانی نظام کا شیرازہ بکھر جائے گا۔ انہوں نے کہا مسلمان حکمرانوں اور بالخصوص پاکستان کے حکمرانوں سے اپیل کی کہ وہ امریکی عدالت کے فیصلے اور امریکی صدر باراک اوبامہ کی جانب سے فیصلے کو سراہے جانے کے بعد امریکہ سے علیحدگی اختیار کریں۔ ورنہ امریکہ کے ساتھ وہ بھی تباہ ہوں گے جو اس کا ساتھ دیتے ہیں۔ `متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.