ریپ بھارت میں تیزی سے بڑھتا ہوا جرم ہے اکثر واقعات رپورٹ نہیں ہوتے امریکی رپورٹ
مقبوضہ کشمیر، شمال مشرقی جھاڑکنڈ اور چھتیس گڑھ میں نچلی ہندو ذات دلت اور قبائلی خواتین غیر محفوظ ہیں
اتوار 28 جون 2015 13:40
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء) انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے شائع ہونے والی ایک امریکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریپ بھارت میں تیزی سے بڑھتا ہوا جرم ہے تاہم اس جرم کے حوالے سے اکثر واقعات رپورٹ نہیں ہوتے۔رپورٹ کے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق سال 2013ء میں بھارت بھر میں ریپ کے 33 ہزار 707 کیسز رپورٹ ہوئے (یہ وہ کیسز ہیں جو رپورٹ ہوسکے ہیں) جو گذشتہ سال 2012ء کے مقابلے میں 35.2 فیصد زائد ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر، شمال مشرقی جھاڑکنڈ اور چھتیس گڑھ میں نچلی ہندو ذات دلت اور قبائلی خواتین غیر محفوظ ہیں، جو یا تو ریپ کا شکار ہوئیں یا پھر اْن سے ریپ کی کوشش کی گئی۔بھارت کے قومی جرائم کے اعداد شمار کے مطابق دیگر قوموں کی خواتین کے مقابلے میں ہندووٴں کی نچلی ذات دلت کی خواتین ریپ کا زیادہ شکار ہوتی ہیں اس کے علاوہ ملک بھر میں اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں بچوں سے زیادتی کے کیسز بھی ایک عام سی بات ہے حکومت بچوں سے زیادتی کے قانون کے حوالے سے لوگوں میں آگہی بیدارکرنے میں بھی ناکام ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.