نائیجیریا میں خواتین خودکش بمباروں کا حملہ، 3افراد ہلاک،16 زخمی
دو خواتین خودکش حملہ آوروں نے ایک ہسپتال میں داخل ہونے کی کوشش کی ،موقع پر موجود سکیورٹی اہلکار نے جب انھیں روکا تو خواتین نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا،عینی شاہدین
اتوار 28 جون 2015 16:15
ابوجا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء) نائجیریا کی شمالی مشرقی ریاست بورنو میں 2 خواتین خودکش بمباروں کے حملے میں 3 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے ۔عالمی میڈیا کے مطابق شمالی مشرقی ریاست بورنو میں 2 خواتین خودکش بمباروں کے حملے میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ دو خواتین خودکش حملہ آوروں نے ایک ہسپتال میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
تاہم موقع پر موجود سکیورٹی اہلکار نے جب انھیں روکا تو خواتین نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا۔حملے کے نتیجے میں کم ازکم تین افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے۔خیال رہے کہ بوکو حرام کی جانب سے گذشتہ ایک ماہ کے دوران نائجیریا میں کیے جانے والے حملوں میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔میدو غوری کے سرکاری ہسپتال نے تصدیق کی کہ وہاں تین لاشیں اور 6 زخمیوں کو لایا گیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.