تیونس ، سیاحتی مقام سوسہ میں مزدور نے دہشت گرد کو زخمی کر کے سیکڑوں جانیں بچائیں
پیر 29 جون 2015 14:45
تیونسیا/لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) تیونس کے سیاحتی مقام سوسہ میں مزدور نے دہشت گرد کوسر میں انٹیں مار کر زخمی کر کے سیکڑوں افراد کی جانیں بچائیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق گذشتہ جمعہ کو تیونس کے ساحلی شہر سوسہ میں مبینہ طورپر دولت اسلامیہ عراق وشام "داعش" کے سیف الدین الرزقی نامی دہشت گرد کے سیاحتی مقام پر حملیکے دوران ایک عام مزدور عمارت کی چھت پر چڑھ کر وہاں سے دہشت گرد کے سر پر اینیٹں مارتا رہا جس سے وہ زخمی ہوگیا۔
مزدور جو اتفاقی طور پر دہشت گردی کے واقعے کے موقع پر موجود تھا۔ منصف میال نامی اس مزدور نے جب دہشت گرد کو فائرنگ کرتے دیکھا تو وہ دوڑ کر ایک ہوٹل کی چھت پر چڑھ گیا اور اوپر سے دہشت گرد کے سرپر اینٹیں مار مار کر اس کے خونی منصوبے کو مزید آگے بڑھانے سے روک دیا۔(جاری ہے)
سر میں اینٹیں لگنے سے دہشت گرد زمین پر گرپڑا۔ پولیس بہت دیر سے پہنچی اگر منصف المیال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گرد کو نشانہ نہ بناتا تو نامعلوم وہ مزید کتنی جانیں لیتا۔
وہاں پر موجود لوگوں نے منصف میال کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ اس نے شدت پسند حملہ آور کے سر میں اینیٹں مار کر بہت سے لوگوں کی جانیں بچائی ہیں۔ جمعہ کے روز ساحلی شہر میں سیاحوں پر اندھا دھند فائرنگ کر کے اْنہیں ہلاک اور زخمی کرنے والے شدت پسند کا تعلق دولت اسلامیہ داعش سے بتایا جاتا ہے۔ اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں سوسہ میں کم سے کم 38 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.