پورا احتجاج جوڈیشل کمیشن کیلئے تھا ‘ فارم پندرہ کے معاملے پر الیکشن کمیشن دھوکہ دے رہی ہے ‘ عمران خان
پیر 29 جون 2015 16:16
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ ان کا پورا احتجاج جوڈیشل کمیشن کیلئے تھا ‘ فارم پندرہ کے معاملے پر الیکشن کمیشن دھوکہ دے رہی ہے ‘ڈھائی کروڑ ووٹوں کا کوئی حساب ہی نہیں ‘ الیکشن کمیشن اور مسلم لیگ (ن)ملے ہوئے ہیں ۔
(جاری ہے)
پیر کو سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن میں ثبوت دے دیئے ہیں اگرحکومت پہلے ہی چارحلقے کھول دیتی تودھرنا نہ دیتے ان کا تمام احتجاج جوڈیشل کمیشن کے لئے تھا چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ بلوچستان میں سب سے زیادہ فارم پندرہ غائب ہیں، الیکشن کمیشن یہ کہہ کر دھوکہ دے رہی ہے کہ فارم چودہ کی موجودگی میں فارم پندرہ کی ضرورت نہیں عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پہلے کہا کہ ان کے پاس تمام مواد موجود ہے۔
مگرحقیقت یہ ہے کہ ڈھائی کروڑووٹوں کا الیکشن کمیشن کے پاس کوئی ریکارڈ ہی نہیں الیکشن کمیشن مسلم لیگ (ن)سے مل گئی ہے تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیلئے دھرنا دیا تھا، انہیں اب تک انصاف نہیں ملا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.