حکومت نیپرا کی طرف سے بجلی کے بلوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرے ، پانی جیسے سستے ذرائع سے بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لئے کوششیں تیز کی جائیں، اسلام آباد چیمبر
پیر 29 جون 2015 18:50
اسلام آباد ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مزمل حسین صابری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ نیپرا کی طرف سے بجلی کے بلوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرے جبکہ پانی جیسے سستے ذرائع سے بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لئے کوششیں تیز کی جائیں۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجلی کی کمی اس وقت نئی سرمایہ کاری کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے لہذا حکومت کو چاہئے کہ وہ اس سنگین مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرے تاکہ ملک کا مستقبل مزید تاریک ہونے سے بچایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پانی کے ذخائر سے 60 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے لیکن بدقسمتی سے گزشتہ حکومتوں کی عدم توجہ کی وجہ سے ملک ابھی تک ان وسیع ذخائر میں سے صرف 11 فیصد کو استعمال میں لا سکا ہے، پانی سے پیدا ہونے والی بجلی سب سے سستی بجلی ہے اور موجودہ بجلی بحران کو حل کرنے کا سب سے بہتر ذریعہ ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.