کوئٹہ،ملازم کی بیوہ کی رقم ذاتی اکاؤنٹ میں رکھنے کا جرم ، اسسٹنٹ الیکشن کمشنر اور ڈی ڈی او مستونگ کو 6 سال قید اورجرمانے کی سزا
پیر 29 جون 2015 21:25
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت بلوچستان کوئٹہ کے جج جناب منیر احمد مری نے فوت ہونیوالے ملازم کی بیوہ کو ملنے والی رقم اور سپروائزروں کی اعزازی تنخواہ میں تاخیر اور اسے سرکاری اکاؤنٹ کی بجائے اپنے پرائیویٹ اکاؤنٹ میں رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر اسسٹنٹ الیکشن کمشنر اور ڈی ڈی او مستونگ کو مجموعی طور پر 6 سال قید اور 40 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
استغاثہ کے مطابق ملزم اسسٹنٹ الیکشن کمشنر اور ڈی ڈی او مستونگ عارف جمالدینی نے اپنے دفتر کے فوت ہونیوالے ملازم نثار احمد مرحوم کی اہلیہ کو ملنے والی پنشن کی رقم 1 لاکھ 41 ہزار 7 سو 9 روپے 9 ماہ تک بلاوجہ اپنے اکاونٹ میں رکھی اور پھر اس کی ادائیگی کی جبکہ ملزم نے سپروائزروں کی اعزازیہ کے سات لاکھ روپے بھی غیر قانونی طور پر اپنے پرائیویٹ اکاؤنٹ میں رکھے حالانکہ اسے مذکورہ رقم سرکاری اکاؤنٹ میں رکھنی چاہیے تھی مختلف دفعات کے تحت جرم ثابت ہونے پر عدالت کے جج نے ملزم کو مجموعی طور پر 6 سال قید اور 40 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.