وزیر اطلاعات سندھ نے کے ایم سی کے محکمہ تعلیم کے 1841گھوسٹ ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا
شرجیل انعام میمن نے تمام ملازمین کی بھرتیوں ،پس پشت عوامل کی مکمل رپورٹ 15روز میں تیار کرکے اینٹی کرپشن میں بھیجنے کی ہدایت کردی
منگل 30 جون 2015 22:10
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے کے ایم سی کے محکمہ تعلیم کے 1841گھوسٹ ملازمین کو ان کی نوکریوں سے فارغ کردیا ہے اور ان تمام ملازمین کی بھرتیوں اور ان کے پس پشت عوامل کی مکمل رپورٹ 15روز میں تیار کرکے ان کے کیسز کو اینٹی کرپشن میں بھیجنے کی ایڈمنسٹریٹر کراچی کو ہدایت کردی ہے۔
گریڈ 1 سے گریڈ 17 کے یہ گھوسٹ ملازمین مختلف ادوار میں جعلی طریقوں سے کے ایم سی کے محکمہ تعلیم میں بھرتی ہوئے تھے اور ان کو فارغ کرنے سے کے ایم سی کو سالانہ 60 کروڑ روپے کی تنخواہوں کی مد میں بچت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن کی جانب سے 23 فروری 2015 کو ’’سرسبز سندھ، پرامن سندھ‘‘ کے آغاز کے وقت اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ یہ مہم صرف کچڑے کی صفائی کی حد تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اسے اداروں میں موجود گھوسٹ ملازمین کی صورت میں موجود گند کو بھی صاف کیا جائے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.