ایم کیوایم ایک محب وطن جماعت ہے ،اس کوطاقت کے ذریعے کچلنے کاعمل کسی طرح بھی جائزنہیں، ڈاکٹر سلیم دانش
ایم کیو ایم کو ختم کرنے کی بجائے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کرنے کی طرف توجہ دی جائے
بدھ 1 جولائی 2015 22:43
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور ایم کیو ایم یوکے کے آرگنائزرڈاکٹر سلیم دانش نے کہا ہے کہ ایم کیوایم ایک محب وطن جماعت ہے اوراس کوطاقت کے ذریعے کچلنے کی کوشش کرنااور اس کا میڈیا ٹرائل ملک کوعدم استحکام سے دوچارکرنے کے مترادف ہے ۔ حکومت اور قومی سلامتی کے ادارے ایم کیو ایم کو ختم کرنے کی بجائے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کرنے کی طرف توجہ دیں۔
یہ بات انہوں نے ایم کیوایم برطانیہ ساؤتھ آل یونٹ کے زیر اہتمام دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ جس میں ساؤتھ آل اور ہیزسے تعلق رکھنے والے برٹش پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر سلیم دانش نے کہا ہے ایم کیو ایم ایک مسلّم حقیقت ہے جو سندھ کے شہری علاقوں کی واضح نمائندگی رکھتی ہے اور اس حقیقت سے انکار ناممکن ہے کہ قا ئد تحریک الطاف حسین کروڑوں عوام کے محبوب رہنما ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.