پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی کوشش کر نیوالوں کے ہاتھ توڑ دیں گے ،کسی کو عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ مار نے کی اجازت نہیں دی جائیگی ‘تحر یک انصاف کے ’’ٹائیگرز‘‘بلدیاتی انتخابات کو ہر صورت شفاف بنائیں گے ‘ پارٹی ٹکٹ میں قر بانیاں دینے والوں کو نظر انداز نہیں کیاجائیگا‘امید ہے جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ دھاندلی کر نیوالوں کے خلاف آئیگا
تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری سرور کی جاویدحسن منج اور دیگر سے ملاقات میں گفتگو
جمعرات 2 جولائی 2015 17:38
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمد سرورنے کہا ہے کہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی کوشش کر نیوالوں کے ہاتھ توڑ دیں گے کسی کو عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ مار نے کی اجازت نہیں دی جائیگی ‘تحر یک انصاف کے ’’ٹائیگرز‘‘بلدیاتی انتخابات کو ہر صورت شفاف اور منصفانہ بنائیں گے ‘تحر یک انصاف بلدیاتی انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ میں قر بانیں دینے والوں کو کسی صورت نظر انداز نہیں کر یگی‘امید ہے جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ دھاندلی کر نیوالوں کے خلاف آئیگا اور دھاندلی کر نیوالے تمام کردار بے نقاب ہونگے ۔
اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے رکن جاویدحسن منج اور دیگر کے افطار ڈنر کے موقعہ پر گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر انصاف مر کزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات فر ح حبیب ‘میجر (ر) ظہیر الحسن‘جمال حسن منج‘چوہدری قمر سمیت بھی موجود تھے تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمد سرورنے کہا کہ تحر یک انصاف نے بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی شفاف طر یقے سے تقسیم کیلئے جو طر یقہ اختیارکیا ہے اسکی کسی اور جماعت میں مثال نہیں ملتی اور یہ تحر یک انصاف کے اندر بھی مکمل جمہو ریت ہونے کا واضح ثبوت ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.