جسٹس محمد نور مسکانزئی کا بیرون ملک کا دورہ، جسٹس طاہرہ صفدر بلوچستان ہائیکورٹ کی قائمقام چیف جسٹس مقرر
صدر مملکت نے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی 10 دن کی رخصت کی منظوری دیدی
جمعرات 2 جولائی 2015 19:04
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء ) صدر مملکت ممنون حسین نے بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی کے بیرون ملک دورے کے دوران جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر کو بلوچستان ہائیکورٹ کی قائمقام چیف جسٹس مقرر کردیا ہے جبکہ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کی 10 دن کی چھٹی کی منظوری دیدی ہے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے بھجوائی گئی ایڈوائس پر صدر ممنون حسین نے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی 10 کی رخصت کی درخواست منظور کرلی ہے وہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے 8 جولائی سے سعودی عرب جارہے ہیں اور 18 جولائی کو وطن واپس آئیں گے ، ان کی عدم موجودگی میں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال قائمقام گورنر پنجاب کے فرائض انجام دیں گے ۔
وزارت قانون و انصاف کی سمری اور وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر نے بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی کی جولائی کے آخری ہفتے سے لیکر 16 اگست تک کی رخصت منظور کرلی ہے ۔ وہ ایک ورکشاپ میں شرکت کیلئے بیرون ملک جارہے ہیں ۔ ان کی عدم موجودگی میں جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر بلوچستان ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس کے طور پر خدمات انجام دیں گیمزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.