ایم کیو ایم اور را کے تعلقات کے حوالے سے بی بی سی کی رپورٹ پر برطانوی حکام کے جواب کے منتظر ہیں دفتر خارجہ
پاکستان افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں مدد فراہم کررہا ہے افغان صدر کے پاکستان بارے ریمارکس درست نہیں ترجمان قاضی خلیل اللہ کی بریفنگ
جمعرات 2 جولائی 2015 21:50
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) دفتر خارجہ نے کہاہے کہ پاکستان متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کے تعلقات کے حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ پر برطانوی حکام کے جواب کا منتظر ہے پاکستان افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں مدد فراہم کررہا ہے افغان صدر کے پاکستان بارے ریمارکس درست نہیں ۔
دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل الله نے جمعرات کو یہاں دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے ہم افغانستان کی حکومت کے قریبی رابطہ سے دہشت گردی کے خاتمے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ ترجمان نے افغان صدر اشرف غنی کے پاکستان کے خلاف ریمارکس کے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ ریمارکس قطعی طور پر غلط ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے افغانستان کے ساتھ اپنے اچھے تعلقات کا عزم کر رکھا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے افغان حکومت کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.