مکتبة الدعوة سعودی عرب کا اسلامی یونیورسٹی ہاسٹلز میں افطاری کا اہتما م
جمعہ 3 جولائی 2015 15:47
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء ) پاکستان میں سعودی عرب کے تعلیمی پروجیکٹ ”مکتبة الدعوة اسلام آباد سنٹر “ کی جانب سے گزشتہ روہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ہاسٹلزمیں طلباء کے لیے گرینڈ افطارپارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ مکتبة الدعوة اسلام آباد سنٹر کے ڈائریکٹر ابو سعد محمد بن الدوسری اور ریکٹر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی افطار پارٹی میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے جبکہ اس موقع پر، یونیورسٹی ہاسٹل انتظامیہ ،مختلف فیکلٹیوں کے ڈینز ، ڈرایکٹر زسمیت مختلف شعبہ جات کے فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے جبکہ افطار پارٹی میں 1500 سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔
اس موقع پر محمد بن الدوسری نے کہا کہ رمضان اللہ کی خاص نعمتوں میں سے ہے اس مہینے کے فیوض و برکات سمیٹنے کے ساتھ ساتھ اللہ سے مغفرت حاصل کرنے کی کوشش کرنا چاہیے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اسلا می یونیورسٹی اسلامی شعار سے مزین طلباء پیدا کررہی ہے جو عالم اسلام کی خدمت کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر معصو م یٰسین زئی نے خادم لحرمین الشریفین کے اسلامی یونیورسٹی سے تعاون اور دلچسپی پر شکریہ ادا کیااور امید ظاہر کی کہ سعودی حکومت مختلف اشکال میں اسلامی یونیورسٹی کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ ابو سعد محمد بن الدوسری نے اس موقع پر پاکستان کی سلامتی ، بقاء اور عالم اسلام کے اتحاد و اتفاق کے لئے خصوصی دعا بھی کرائی۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.