پاکستان اورافغانستان کو مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے ،پنجاب کے صحت اورتعلیم کے اداروں میں افغانستان کے طلباء و طالبات کے داخلے کا کوٹہ مزید بڑھایا جائیگا،دہشت گردی اورانتہاء پسندی دونوں ملکوں کی مشترکہ دشمن ہے،ہمیں ملکر اس ناسور کا خاتمہ کرنا ہے،پاکستان اور افغانستان کی موجودہ قیادت قیام امن کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے
وزیراعلیٰ پنجاب کی افغان سفیر سے ملاقات میں گفتگو ، پاک افغان تعلقات کے فروغ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
جمعہ 3 جولائی 2015 17:29
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ پاکستان اورافغانستان کو مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے ،پنجاب کے صحت اورتعلیم کے اداروں میں افغانستان کے طلباء و طالبات کے داخلے کا کوٹہ مزید بڑھایا جائیگا،دہشت گردی اورانتہاء پسندی دونوں ملکوں کی مشترکہ دشمن ہے،ہمیں ملکر اس ناسور کا خاتمہ کرنا ہے،پاکستان اور افغانستان کی موجودہ قیادت قیام امن کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے ۔
وہ جمعہ کویہاں پاکستان میں افغانستان کے سفیر جاناں موسیٰ زئی سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، پاک افغان تعلقات کے فروغ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ پنجاب نے افغان سفیر سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تاریخی ،مذہبی اور ثقافتی رشتے قائم ہیں-دونوں ممالک کی قیادتوں او رسینئر حکام کے باہمی دوروں کے نتیجے میں پاک افغان تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہواہے- پاکستان اورافغانستان کومختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
دونوں ملکوں کی بزنس کمیونٹی کے درمیان زیادہ سے زیاد ہ رابطے ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے صحت اورتعلیمی اداروں میں افغانستان کے طلباء و طالبات کے داخلے کا کوٹہ مزید بڑھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہپاکستان ایک پر امن ملک ہے اور خطے میں پائیدار امن کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ی اورانتہاء پسندی دونوں ملکوں کی مشترکہ دشمن ہے اور ہمیں ملکر اس ناسور کا خاتمہ کرنا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے۔ دہشت گردوں اورانکے سہولت کاروں کو شکست دے کر ہی خطے میں پائیدار امن قائم کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی حکومت اورعوام نے دہشت گردی کو جڑسے ا کھاڑ نے کا عزم کیاہواہے-پاکستان اور افغانستان کی موجودہ قیادت قیام امن کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں دونوں ملکوں کے مابین تعلقات میں بہتری آئی ہے۔افغان سفیر جاناں موسیٰ زئی نے کہا کہ افغانستان پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے- پنجاب اورافغانستان کے درمیان دوطرفہ باہمی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں افغانستان کے طلبا ء و طالبات کیلئے داخلے کا کوٹہ بڑھانے پر وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کے شکر گزار ہیں۔افغانستان کے سفیرنے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کو کابل کے دورہ کی دعوت بھی دی۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.