آپریشن ضرب عضب دہشت گردوں اور ان کے مددگاروں کے خاتمے تک ہر قیمت پر جاری رہے گا،آرمی چیف
دہشت گردی سے پاک پاکستان بنانے تک نہیں رکیں گے،متاثرین کی بحالی کے عمل کو تیز کیا جائے اور متاثرین کی ہر ممکن مددکی جائے،جنرل راحیل شریف کا شمالی وزیرستان سے ملحقہ پاک افغان سرحدی علاقے کا دورہ ،جوانوں سے خطاب، بریفنگ دی گئی
جمعہ 3 جولائی 2015 21:21
راولپنڈی، میرانشاہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن دہشت گردوں اور ان کے مددگاروں کے خاتمے تک ہر قیمت پر جاری رہے گا۔ دہشت گردی سے پاک پاکستان بنانے تک نہیں رکیں گے۔ متاثرین کی بحالی کے عمل کو تیز کیا جائے اور متاثرین کی ہر ممکن مددکی جائے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان سے ملحقہ پاک افغان سرحدی علاقے کا دورہ کیا جہاں انہیں فوجی آپریشنز اور شوال کے علاقے کو کلیئر کرنے پر بریفنگ دی گئی اس موقع پر فارمیشن کمانڈرز نے شوال میں آئندہ کے پلان، آپریشن ضرب عضب میں پیش رفت پر بھی بریفنگ دی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے سربراہ نے شوال خالی کرانے والوں جوانوں سے ملاقات کرکے انہیں شاباش دی اور ملک میں خفیہ اطلاعات پر ہونے والے آپریشنز پر خصوصی انٹیلی جنس ٹیم کی کاوشوں کو بھی سراہا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن سے کرغزستان کے اعزازی قونصل مہرکاشف یونس کی ملاقات
-
گاڑی کے لئے پلاٹنم کیٹگری نمبر پلیٹ کی فیس 10لاکھ مقرر کرنے پر اتفاق
-
ایل پی جی سستی کر دی گئی
-
احد چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے، احسن اقبال
-
سردارایازصادق سے قطر کے سفیر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
وزیر قانون و انصاف سے امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم اور کرسچن لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ بارے تبادلہ خیال
-
ن لیگ، پیپلزپارٹی، ایم کیوایم کے علاوہ ہرسیاسی جماعت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں
-
قومی ترقی کی عظیم جدوجہد میں ہمارے جواں ہمت محنت کشوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،یوسف رضا گیلانی
-
عمران خان سمیت کسی بھی سیاسی لیڈر سے کوئی رابطہ نہیں، شیخ رشید
-
شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
مداخلت کیس ، سپریم کورٹ کا ہائیکورٹ کی جانب سے بھجوائی گئی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.