عمران فاروق قتل کیس ، وزارت داخلہ اور سکاٹ لینڈ یارڈ میں مذاکرات
ہفتہ 4 جولائی 2015 11:24
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جولائی2015ء) عمران فاروق قتل اور منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، پاکستانی وزارت داخلہ کی خصوصی ٹیم نے سکاٹ لینڈ یارڈ کے حکام سے لندن میں ملاقات کی اور اہم معلومات کا تبادلہ کیا ۔ ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی کی قیادت میں پاکستانی وزارت داخلہ کی ٹیم نے لندن میں سکاٹ لینڈ یارڈ کے حکام سےخصوصی ملاقات کی ۔
انہوں نے عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے شواہد سکا ٹ لینڈ یارڈ حکام کے حوالے کئے جبکہ پاکستان میں گرفتار ملزموں کے حوالے سے اہم معلومات بھی فراہم کیں ۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم نے الطاف حسین کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے بھی انتہائی اہم شواہد برطانوی حکام کے حوالے کئے ۔ رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی پیشی بھی ہے اس تناظر میں وزارت داخلہ کی ٹیم کی ملاقات اہم تصور کی جا رہی ہے ۔
ذرائع کے مطابق ملزمان کے تبادلے کے حوالے سے بھی وزارت داخلہ کی ٹیم نے تبادلہ خیال کیا ۔ دوسری جانب ایس ایس ساجد کیانی نے والتھم فارسٹ میں ایک تقریب میں شرکت کی جس میں انہیں میئر آف والتھم فارسٹ کی طرف سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.