نیشنل ایکشن پلان کا میابی کے ساتھ جاری ہے ،کراچی میں کسی مخصوص جماعت کونشانہ بنا نے کا تاثر درست نہیں‘ وزیر دفاعی پیداوار
رمضان بازار وں میں عوام کو اشیا ء خوردونوش انتہا ئی مناسب قیمتوں میں ملنا وزیر اعلیٰ کا عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے‘را نا تنویر حسین
اتوار 5 جولائی 2015 16:49
لاہور/شیخوپورہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء ) وفاقی وزیر دفاعی پیداواراینڈ سائنس ٹیکنالوجی را نا تنویر حسین نے کہا ہے کہنیشنل ایکشن پلان کا میابی کے ساتھ جاری ہے ،کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں کی جارہی ہیں کسی مخصوص جماعت کا نشانہ بنا نے کا تاثر درست نہیں، پنجاب حکومت کی طرف سے صوبے بھر میں رمضان بازار وں میں عوام کو اشیا ء خوردونوش انتہا ئی مناسب قیمتوں میں مل رہی ہیں جو کہ خادم پنجاب شہباز شریف کی عوام دو ستی کا منہ بو لتا ثبوت ہے ۔
ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز کو ٹ عبدالمالک میں ڈی سی او شیخوپورہ کرن خورشید ، آرگنائزر مسلم لیگ (ن) ضلع شیخوپورہ چو دھری محمود اختر گورایہ ، حاجی مظفر علی ظفر ، ملک نوید چو ہان کے ہمراہ رمضان با زار کے موقع پرذرائع ابلاغ کے نما ئندؤں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لو ڈ شیڈنگ سے نجات کے لئے ہماری حکومت پوری کوشش کررہی ہے توانائی کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا ،وزیر اعظم نواز شریف تو انائی بحران کے حل کے لئے دن رات کو شاں ہیں اس پر قابو پا نے کے لئے حکومت تمام وسا ئل بروئے کار لا رہی ہے ،بہت جلد ملک سے تو انا ئی کا بحران ختم ہو جا ئے گا ۔
وفاقی وزیر دفاعی پیداواراینڈ سائنس ٹیکنالوجی را نا تنویر حسین نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تاریخی اور مثالی خدمات سرانجام دے رہی ہے اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں حکومت پاک فوج کے شان بشانہ کھڑی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کا میابی کے ساتھ جاری ہے ،کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں کی جارہی ہیں کسی مخصوص جماعت کو نشانہ بنا نے کا تاثر درست نہیں۔بعض عنا صر ملک میں انتشار پھیلاکر آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلا ن کوسبو تاژکر نا چاہتے ہیں جن کا مقصد ملک میں امن ،ترقی اور خوشحالی کی راہ میں روڑے اٹکانا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.