پاکستان کو سیالکوٹ میں بھارتی فوج کی گولا باری کا فوری نوٹس لینا چاہیے ، شیری رحمان
پیر 6 جولائی 2015 20:19
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) سیالکوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی طرف سے گولا باری کے خطرناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدرشیری رحمان نے کہا کہ یہ عمل مکمل طور پر ناقابل قبول ہے ۔سیالکوٹ نہ تو متنازیہ علاقہ ہے اورنا ہی لائن آف کنٹرول کے قریب ہے اس کے باوجود بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز بے گناہ شہریوں پر فائرنگ کر رہی ہے ۔
پریشان کن اطلاعات ہیں کہ بھارت کی جانب سے گولا باری کی وجہ سے گھروں اور بنیادی ڈھانچے کیساتھ سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔(جاری ہے)
چناب رینجرز نے جوابی کاروائی کی ہے لیکن یہ پہلی بار نہیں ہے کہ پاکستان کے عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ ایک سال کے اندر کئی بار ایسے واقعات ہو چکے ہیں ۔ شیری رحمان نے کہا کہ ایک ایٹمی پڑوس میں اس طرح کی کاروائی ذمہ دارانہ اور محفوظ عمل نہیں ہے ۔
انہوں نے واضح تنازعات اور تیزی سے بڑھتے مخالفانہ سر گرمیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کے معاملہ سلجھانے کیلئے مجھے عالمی برادری نظر نہیں آرہی ،انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کو فیصلہ کرنا چایئے کہ وہ بھارت کیلئے کون سی راہ کا تعاقب کرتے ہیں ۔طاقت کا مظاہرہ دونوں ممالک میں انتہا پسندی میں اضافہ کرے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.