سندھ میں ایف آئی اے کو اختیارات دینا صوبے پر حملہ ،زیادتی ہے، اختیارات کیخلاف عدالت جانے کی تیاری کر رہے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ
کراچی میں امن کی بحالی کا مسئلہ صدیوں پرانا ہے ،صوبائی حکومت کی اولین ترجیح صوبے میں امن وامان کی بحالی ہے میٹنگ چھوڑ کر الطا ف بھائی کا فون سنا، وہ غصے میں تھے، پوچھا سندھ میں کیا ہو رہا ہے، ابھی جواب بھی نہ دیا تھا کہ فون بند کر دیا،ایف پی سی سی آئی کے دورے کے موقع پر میڈیااور تاجروں سے خطاب
پیر 6 جولائی 2015 20:19
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) وزیراعلی سندھ سیدقائم علی شاہ نے کہاہے کہ وفاق کی جانب سے شیڈول میں ترمیم کرکے ایف آئی اے کو صرف سندھ میں خصوصی اختیارات دینا صوبے پر حملہ اور زیادتی ہے، ایف آئی اے کے اختیارات کے خلاف عدالت جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔میٹنگ چھوڑ کر الطا ف بھائی کا فون سنا، وہ بہت غصے میں تھے، پوچھا سندھ میں کیا ہو رہا ہے، ابھی جواب بھی نہ دیا تھا کہ فون بند کر دیا۔
کراچی میں امن کی بحالی کا مسئلہ صدیوں پرانا ہے تاہم صوبائی حکومت کی اولین ترجیح کراچی سمیت صوبے بھر میں امن وامان کی بحالی ہے، کراچی میں زیادہ تر جھگڑے زمین کے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکو وفاق ایوانہائے صنعت وتجارت (ایف پی سی سی آئی) کے دورے کے موقع پر تاجروصنعتکاروں سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ہمارے لئے عزت کے لائق ہیں، جب ان کا فون آیا تو اہم اجلاس میں تھا، میٹنگ چھوڑ کر الطاف بھائی کا فون سنا لیکن اس وقت وہ بہت غصے میں تھے، انھوں نے پہلا سوال کیا کہ آپ کہاں کے ہیں، میں نے کہا کہ پاکستان اور سندھ کا شہری ہوں۔
پھر الطاف بھائی نے پوچھا کہ میں کہاں کا ہوں تو میں نے جواب دیا کہ آپ بھی پاکستان اور سندھ کے شہری ہیں، الطاف بھائی نے پوچھا کہ سندھ میں کیا ہو رہا ہے تو میں نے جواب دیا کہ آپ کو پتہ نہیں ہے کہ سندھ میں کیا ہو رہا ہے، جو کچھ سندھ میں ہو رہا ہے وہ پاکستان کا حصہ ہے، آپ کو کس چیز پر اعتراض ہے، اس پر انھوں نے غصے میں آکر فون بند کردیا، اگر میں نے فون نہ سننا ہوتا تو کہہ دیتا کہ میں میٹنگ میں ہوں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ قانون کے تحت رینجرز کو پولیس کی مدد کیلیے بلایا گیا ہے، پولیس کے ساتھ رینجرز بھی امن کی بحالی کیلئے مثبت کردار ادا کر رہی ہے، صوبہ میں امن وامان کی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل ہر ممکن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کریں گے، شہر میں امن آئے گا تو صنعتکار خود شہر میں آئے گا۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں پانی کا مسئلہ پرانا ہے، شہر میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، بہت جلد اس پر قابو پالیں گے۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.