ایف آئی اے اور نیب کی کاروائیاں صوبائی خودمختاری میں مداخلت ہیں : وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے وزیر داخلہ چوہدری نثار سے رابطہ
محمد علی پیر 6 جولائی 2015 21:29
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 جولائی 2015 ء) وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے وزیر داخلہ چوہدری نثار سے رابطہ کر کے ان سے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے اور نیب کی کاروائیاں صوبائی خودمختاری میں مداخلت ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
(جاری ہے)
اس دوران وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی جانب سے شدید احتجاج کرتے ہوئے موَقف اختیار کیا گیا کہ سندھ میں ایف آئی اے اور نیب کی کاروائیاں صوبائی خودمختاری میں مداخلت ہیں۔
اس حوالے سے چوہدری نثار نے وزیراعلی سندھ کو یقین دہانی کروائی کہ سندھ کی صوبائی خودمختاری کا احترام کیا جائے گا جبکہ سندھ کی صوبائی خودمختاری پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کو دیے گئے اختیارات صرف صوبہ سندھ تک محدود نہیں ہیں جبکہ اختیارات دینے کا مقصد بین الاقوامی اور بین الصوبائی کیسز کی تحقیقات کرنا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.