ایف آئی اے کو سندھ میں خصوصی اختیارات دینے سے چھوٹے صوبوں میں احساس محرومی بڑھے گی، منظور وسان
منگل 7 جولائی 2015 22:10
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) صوبائی وزیر منظور وسان نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کو سندھ میں خصوصی اختیارات دینے سے چھوٹے صوبوں میں احساس محرومی بڑھے گی،اگر بلوچستان سے پاکستان کا ویزر اعظم بن جائے تو اس طرح کے اختیارات کاا ستعمال پنجاب میں بھی ہو سکتا ہے ایسی روایات نہیں ڈالنی چاہییے جس سے عدم توازن پیدا ہو، انہوں اعتراف کیا کہ ان کے محکمہ خوراک میں باردانے کی 15لاکھ بوریاں جبکہ گھوٹکی اورسکھر سے 04لاکھ سے زائد گندم کی بوریاں غائب ہیں اور محکمہ خوراک میں تعینات تمام او پی ایس افسران کو ہٹادیا گیا ہے، ان خیالات کا ظہار انہوں نے اپنے دفتر میں محکمہ خوراک کے اعلیٰ سطح اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
منگل کے روز محکمہ خوراک کا اجلاس صوبائی وزیر خوراک منظور حسین وسان کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں سیکریٹری خوراک لئیق احمد ، ڈائریکٹر خوراک احمد علی قریشی، تمام اضلاع کے فوڈ کنٹرول، اسٹنٹنٹ فوڈ کنٹرولر سمیت وجیلنس کمیٹی کے میمبران اور محکمہ خوراک کے دیگر افسران نے شرکت کی، اجلاس کے دوران صو بائی وزیر خوراک منظور وسان کو ضلع وار تفصیلی بریفنگ دی گئی، ذرائع کا کہنا ہے منظور وسان نے اجلاس میں بات چیت کرتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ ان کے محکمہ میں جو کرپشن کی شکایات ہیں انہیں ہر صورت میں ختم کیا جائے،انہوں محکمے کے افسران پر واضح کیا کہ اگر کوئی افسر کرپشن میں ملوث پایا گیا تو ان کے کیسز اینٹی کرپشن کو بھیجے جائینگے اور اس کا سخت احتساب کیا جائیگا،ہمیشہ کرپشن کا الزام سیاستدانوں پر لگا دیا جاتا ہے ، سیاست دانوں کوکرپشن سکھانے والے بھی بیوروکریٹ ہیں، اگر کوئی کرپشن میں پکڑا گیا توکہیں نہیں بھاگ پائیگا، انہیں ایک دن کی چھٹی بھی نہیں ملے گی، اجلا س کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور حسین وسان نے کہا کہ محکمہ خوراک کی چارج لینے کے بعد ان کا یہ پہلا اجلاس تھا اور انہیں اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے، منظور وسان نے اعتراف کیا کہ 09لاکھ پلاسٹک باردانے کی بوریاں خرید کی گئی ہیں جس میں سے 15لاکھ باردانے کی بوریاں مڈل مین نے غائب کر دی ہیں یہ مڈل میں کون ہے اور بوریاں کیوں غائب کی گئی ہیں اس کے لیے تحقیقات کی جائیگی، انہوں نے بتایا کہ ضلع گھوٹکی کے ڈسٹرک فوڈ کنٹرولر نے تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ ان کے ضلع میں 04لاکھ 16گندم کی بوریاں کم ہیں اس طرح کی صورتحال سکھر ضلع میں بھی ہے، ان تمام معاملات کی تحقیات کی جائیگی، انہوں نے کہا تحقیقات کے بعد جو بھی ملوث پایا گیا ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.