افغان حکومت اور طالبان کے وفود کے درمیان باہمی مذاکرات اسلام آباد میں شروع ہوگئے ، (کل ) بھی جاری رہینگے
سرکاری عہدیدارنے اسلام آباد میں طالبان اورافغان حکام کے مذاکرات کی تصدیق کردی مذاکرات کیلئے آنیوالے دونوں وفود انتہائی بااختیار ہیں،افغان حکومت کے وفد میں صدراشرف غنی ،ڈاکٹرعبداللہ اورامن کونسل کے نمائندے شامل ہیں ،طالبان کاوفد بھی اپنی قیادت کی منظوری سے مذاکرات کیلئے آیا،دونوں وفود کے ارکان کی تعداد9 ہے،پیرکوخصوصی طیارے میں اسلام آباد پہنچے تھے
منگل 7 جولائی 2015 22:55
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء افغان حکومت اور طالبان کے وفود کے درمیان باہمی مذاکرات اسلام آباد میں شروع ہوگئے جو (کل ) بدھ کوبھی جاری رہینگے۔ایک سینئر حکومتی عہدیدار نے اسلام آباد میں طالبان اورافغان حکام کے مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے این این آئی کو بتایا کہ مذاکرات کیلئے آنیوالے دونوں وفود انتہائی بااختیار ہیں۔
سرکاری عہدیدا ر نے بتایا کہ افغان حکومت کاوفد اس لحاظ سے بھی کافی بااختیار ہے کیونکہ اس میں صدر اشرف غنی کے نمائندے حاجی دین محمداورڈاکٹرعبداللہ کے نمائندے ناطقی بھی شامل ہیں جبکہ وفد میں امن کونسل کے اراکین بھی ہیں۔سرکاری عہدیدار کے مطابق طالبان کاوفد بھی ایک بااختیار وفد ہے جو طالبان قیادت کی منظوری سے مذاکرات کیلئے آیا ہے او ر یہ تاثر درست نہیں کہ طالبان کی جانب سے کچھ لوگ انفرادی طورپر مذاکرات کیلئے آئے ہیں یاپاکستان میں اپنی پسند کے لوگ شامل کئے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.