سعودی حکومت کی تمام مساجد کے ائمہ کرام کو فوجیوں کیلئے دعاؤں میں وقت مخصوص کرنے کی ہدایت

اتوار 12 جولائی 2015 13:52

سعودی حکومت کی تمام مساجد کے ائمہ کرام کو فوجیوں کیلئے دعاؤں میں وقت ..

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جولائی۔2015ء) سعودی عرب کی حکومت نے تمام مساجد کے ائمہ کرام کو سرحدوں پر فرائض سرانجام دینے والے فوجیوں کیلئے دعاؤں میں وقت مخصوص کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارت اسلامی امور کی طرف سے تمام مساجد کے ائمہ سے کہا گیا ہے کہ وہ سرحدوں کی حفاظت کیلئے تعینات سعودی فوجیوں کیلئے خصوصی دعائیں کریں بالخصوص دعائے قنوت میں ان کا خصوصی طور پر ذکر کیا جائے۔ اس مقصد کیلئے وزارت کے برانچ ڈائریکٹروں کوخصوصی اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی ہے