شہزادسعود الفیصل کی نماز جنازہ مسجد الحرام میں ادا کی گئی

اتوار 12 جولائی 2015 13:53

شہزادسعود الفیصل کی نماز جنازہ مسجد الحرام میں ادا کی گئی

مکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جولائی۔2015ء) سعودی عرب کے سابق وزیر خارجہ شہزادسعود الفیصل کی نماز جنازہ گزشتہ شب مسجد الحرام میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق نماز جنازہ نماز عشاء کے بعد ادا کی گئی جس میں درجنوں ممالک کے سفیروں، سفارتی نمائندوں اور حکومتی نمائندگان نے شرکت کی۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز بھی نماز جنازہ میں موجود تھے۔ دریں اثناء کئی عالمی شخصیات نے سابق سعودی وزیر خارجہ کے انتقال پر سعودی فرمانروا سے ٹیلی فون پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔