سندھ ایپکس کمیٹی کااجلاس ‘نیشنل ایکشن پلان پر عملد رآمد موثر طورپر نہ ہونے پر کمیٹی کی جانب سے تحفظات کا اظہار
صوبائی قیادت و سیکیورٹی اداروں مابین آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کراچی کو جرائم سے پاک کرنے پر اتفاق رینجرز دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھے گی‘ہرادارہ آئینی حدود میں رہ کر کام کرے گا ‘جہاں بھی دہشتگردوں کی اطلاع ملے گی ضرور کارروائی کی جائے گی‘ صوبے میں رینجرز اور دیگر اداروں نے مل کر امن قائم کیا ہے‘ اجلاس میں فیصلے کمیٹی کا ہنگامی اجلاس قائم علی شاہ کے عمرہ پر جانے کے باعث اتوار کو طلب کیا گیا
اتوار 12 جولائی 2015 17:19
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جولائی۔2015ء) سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملد رآمد موثر طورپر نہ ہونے پر کمیٹی کی جانب سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سندھ کی صوبائی قیادت و سیکیورٹی اداروں کے درمیان دہشتگردی کیخلاف آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا اور کراچی کو جرائم سے پاک کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رینجرز دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھے گی‘ہرادارہ اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کرے گا ‘صوبے میں جہاں اور جس جگہ بھی دہشت گردوں کی اطلاع ملے گی وہاں ضرور کارروائی کی جائے گی، صوبے میں رینجرز اور دیگر اداروں نے مل کر امن قائم کیا ہے۔
اتوار کو وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ قائم علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ۔(جاری ہے)
ایپکس کمیٹی میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے سیاسی و عسکری قیادت میں اتفاق رائے طے پا گیا ۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، آئی جی سندھ ،کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار،ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور حساس اداروں کے سربراہان سمیت صوبائی سیکرٹری داخلہ اور وزیر داخلہ سندھ بھی شریک تھے۔
اجلاس سے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر شاہد حیات نے اجلاس میں بریفنگ دی جبکہ سیکرٹری داخلہ نے نیشنل ایکشن پلان سے متعلق اقدامات سے اجلاس کو آگاہ کیا۔ رینجرز اور پولیس کی جانب سے بھی اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رینجرز اختیارات کے ساتھ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتی رہے گی،ہرادارہ اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کرے گا جبکہ صوبے میں جہاں اور جس جگہ بھی دہشت گردوں کی اطلاع ملے گی وہاں ضرور کارروائی کی جائے گی، صوبے میں رینجرز اور دیگر اداروں نے مل کر امن قائم کیا ہیذرائع کے مطابق سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس جو ہنگامی طو رپر شارٹ نوٹس پر گزشتہ رات طلب کیا گیا تھا س کی وجہ یہ بیان کی گئی ہے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے فریضہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہونا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں تاخیر کا مظاہرہ کیا گیا اوراس پر عمل کیلئے عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے تاکہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں تیز ہو سکتیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اس بات پر مکمل اتفاق رائے پایا گیا کہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری آپریشن کو اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جانا چاہیے تاکہ کرا چی کو جرائم اور دہشت گردی سے پاک سٹی بنایا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.