وفاقی دارلحکومت سمیت ملک کے اکثر شہروں میں بارش جار ی ‘درجہ حرارت میں نمایاں کمی ‘موسم خوشگوار ہو گیا

اتوار 12 جولائی 2015 18:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جولائی۔2015ء) وفاقی دارلحکومت سمیت ملک کے اکثر شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جار ی رہا ۔ بارشوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مون سون کی بارشوں کے سلسلے ملک کے اکثر شہروں میں جاری ہیں اور کئی علاقوں میں بارشوں نے جل تھل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی اسلام آباد اور گردو نواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔پنجاب کے اکثر شہروں میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں کئی علاقوں میں فلڈوارننگ جاری کر دی گئی ہے۔دوسری جانب ملک بھر میں ہونے والی موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں تربیلا ڈیم اور چشمہ بیراج پانی سے بھر گئے ہیں جبکہ دریائے سندھ میں سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ دوسری جانب دریائے کابل میں بھی اونچے، جہلم میں درمیانے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔چناب میں بھی بہاؤ بڑھ گیا، مقبوضہ کشمیر میں بھی شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :