
بانی پی ٹی آئی چیف ایگزیکٹو تھے ان کی اجازت سے نوازشریف باہر گئے
نوازشریف نے باہر جانے کیلئے کوئی ڈیل نہیں کی، ووٹ کو عزت دو کےبیانیئے پر آج بھی قائم ہیں، عمران خان کی اجازت کے بغیر نوازشریف کیسے باہرجاسکتے ۔ مرکزی رہنماء پاکستان مسلم لیگ ن حنیف عباسی
ثنااللہ ناگرہ
پیر 20 مئی 2024
22:04

(جاری ہے)
آج ملک وہ پتھر ہے، جو ٹھہر نہیں رہا، کیوں کہ اپنی چلتی حکومت کو چلتا کیا، جنرل باجوہ اور فیض حمید کا نام کیوں نہیں لیتے؟ جتنا مرضی طاقتور شخص ہو، لیکن فیصلہ تو قلم سے لکھا گیا؟ فیصلہ نوازشریف کے خلاف پانچ ججز نے لکھا۔
نہ لکھتے کہتے ہم دباؤ میں نہیں آتے، جے آئی ٹی بنائی گئی، مانیٹرنگ جج لگایا گیا۔ میرے خلاف تین ججز نے فیصلہ دینے سے انکار کیا لیکن چوتھے نے دے دیا، مجھے کوئی اعتراض نہیں ، دنیا کی ہر جگہ میں اسٹیبلشمنٹ پیچھے کھڑی ہوتی ہے، اداروں پر الزام تراشی ایک فیشن بن چکا ہے، ، اداروں کے خلاف باہر بیٹھ کر لوگ سوشل میڈیا ہینڈل کررہے ہیں، ان پر اربوں روپے خرچ ہورہے ہیں، دشمن باقاعدہ فیڈ کررہا ہے، پیسا بھی دے رہا ہے۔ اس سب کی وجہ سے صورتحال کیا ہوگی؟ پھر حشر لیبیا، شام عراق جیسا ہوگا، پاکستان کی فوج پاکستان کیلئے بہت ضروری ہے، ہمیں ایک حد تک رہنا چاہیئے۔ جب ججز استعمال ہورہے تھے تو بعد میں بتا دیتے، رات کی تاریکی میں مجھے ہیروئن پر سزا سنائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اگر میرے پاس گرین کارڈ یا پھر برطانیہ کی نیشنلٹی ہوگی تو پھر پاکستان کیلئے کیا مفاد ہوگا؟دہری شہریت سے متعلق قانون سازی ہونی چاہئے، جنرل، ججز یا پھر بیوروکریٹ ہوں، بیوروکریٹ پر زیادہ بات ہونی چاہئے۔ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ نوازشریف نے باہر جانے کیلئے کوئی ڈیل کی ہو، نوازشریف اپنے ووٹ کو عزت دو کے بیانیئے پر آج بھی قائم ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی اجازت کے بغیر نوازشریف بیرون ملک کیسے جاسکتے تھے؟ کیا نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس جعلی تھیں؟ بانی پی ٹی آئی چیف ایگزیکٹو تھے ان کی اجازت سے نوازشریف باہر گئے، خواجہ آصف کے بیان سے اختلاف کرتا ہوں، خواجہ آصف اس وقت عوام کو بتاتے کہ اسٹیبلشمنٹ نے بھیجا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
جو نئی پالیسی بن رہی ہے اس کے تحت دہشتگردوں کا ملک کے اندر ،باہر پورا بندوبست کیا جائیگا‘ رانا ثنا اللہ
-
بانی پی ٹی آئی کے میڈیا بیانات پر پابندی ختم کرنے کے لیے درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
خضدار میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 خارجی دہشتگرد ہلاک
-
شہباز شریف کی آج محمد بن سلمان سے ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب روانہ
-
لاہور میں شیرا کوٹ کے قریب پینٹ فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی، لاکھوں کا نقصان
-
3 سال میں، 28 لاکھ 94 ہزار پاکستانی بیرون ملک چلے گئے
-
پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا، 6 ماہ میں کتنے ارب کا منافع ہوا
-
کوئی غلط فہمی میں نہ رہے،موجودہ حالات میں سب کچھ امریکا کی مرضی سے ہو رہا ہے‘ خواجہ آصف
-
وزیراعظم شہباز شریف 3 ملکی دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے
-
مخالف اور دشمن عناصر پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے‘ صدرمملکت
-
امریکی اہلکار کا پاکستان کو افغان طالبان سے بات چیت کا مشورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.