
عمران خان قاتلانہ حملہ کیس میں 2 ملزمان کو بری کر دیا گیا
ن لیگ سے تعلق رکھنے والے ملزمان کو بانی پی ٹی آئی پر گجرات میں ہوئے حملے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا
محمد علی
پیر 20 مئی 2024
22:31

(جاری ہے)
عمران خان پر حملے کے بعد احسن نذیر کو وزیرآباد میں واقع اس کی کمپیوٹر ریپئرنگ شاپ سے حراست میں لیا گیا تھا جبکہ میاں مدثر نذیر کو بھی بعد ازاں حساس اداروں نے حراست میں لیا تھا۔
پیر کے روز انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اس کیس میں دونوں ملزمان کی گرفتاری کے معاملے کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے لکھا کہ احسن نذیر اور مدثر نذیر کو زیر دفعہ 265ڈی بری کیا جاتا ہے، مختار کنگ فش نامی ہوٹل پر اس واقعہ کی پلاننگ کا الزام بے بنیاد ہے کیونکہ مختار کنگ فش کے مالک اور چیف شیف نے اپنے بیان حلفی جمع کرائے ہیں کہ دکان 22نومبر 2022 کو پولیس نے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر بند کروا دی تھی۔ مقدمہ کے ایک گواہ قمر زمان نے بھی حلفی بیان جمع کروایا ہے کہ اس سے پوچھے بغیر اس کا بیان لکھا گیا تھا اور 2نومبر کو وہ مختار کنگ فش ہوٹل گیا ہی نہیں ۔ لہٰذااس منظر نامے میں مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمے کی کارروائی کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ یاد رہے دونوں بھائی احسن نذیر اور مدثر نذیر بالترتیب 5ماہ اور 4ماہ جیل میں قید رہے جن کی بعد ازاں ضمانت منظور ہوئی اورپیرکو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے انہیں باعزت بری کر دیا۔ جبکہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مرکزی ملزم نوید تاحال حراست میں ہے۔
مزید اہم خبریں
-
یو این ویمن کے 15 سال: صنفی مساوات میں پیش رفت لیکن منزل ابھی دور
-
سیویل کانفرنس عہد نامہ ترقیاتی مالیات کی طرف اہم قدم، نوید حنیف
-
یو این چیف کی یوکرین پر تابڑتوڑ روسی حملوں کی مذمت
-
سرد موسم کیلئے مشہور گلگت کا علاقہ ملک کا سب سے گرم ترین علاقہ بن گیا
-
کے پی میں رجیم چینج کی کہانی کی طرح ابراہم اکارڈ کی اسٹوری بھی میڈیا پر بنائی گئی
-
خیبرپختونخواہ میں رجیم چینج وفاقی حکومت کا ہدف نہیں، پارٹی میں بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
ملک کا سب سے بڑا ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا
-
پی ٹی آئی میں اگر کوئی عمران خان کو مائنس کرے گا تو وہ خود مائنس ہوجائےگا
-
احتجاجی تحریک کا مقصد عمران خان کی رہائی اور آئین قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے
-
خیبرپختونخواہ میں تحریک عدم اعتماد کا کوئی پلان نہیں لیکن یہ کوشش ہوسکتی ہے
-
شہباز شریف حکومت نے ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا
-
27 آئینی ترمیم اور الیکشن 2030 تک لے جانے کی خبریں کائٹ فلائنگ ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.