بوریوالا ‘دوہر ے قتل کی لر زہ خیر وار دات ،لڑکی کے اغواء میں مزاحمت پر باپ بیٹا قتل

ملزمان لڑکی اغواء کرکے دیار ئے ستلج عبورکر گئے

منگل 14 جولائی 2015 23:06

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء) بوریوالا کے نواحی موضع سلدیر ا میں دوہر ے قتل کی لر زہ خیر وار دات ،لڑکی کے اغواء میں مزاحمت پر باپ بیٹا قتل ، ملزمان لڑکی اغواء کرکے دیار ئے ستلج عبورکر گئے ۔ تفصیلات کے مطابق موضع سلدیرا کی بستی منظور والی عرف کالی شاہ کے رہائشی نبی بخش ماچھی نے اپنے بھانجے اللہ دتہ کو اپنی 17سالہ بیٹی نوید بی بی کا رشتہ دینے کا وعدہ کر رکھا تھا مگر چونکہ اللہ دتہ جرائم پیشہ گروہ سے تعلق رکھتا تھا جس بنا ء پر انہوں نے رشتہ دینے سے انکار کردیا ۔

گذشتہ شب سحری سے قبل ملزم اللہ دتہ جو کہ تھانہ شہر فرید ضلع بہاولنگر کا رہائشی ہے اپنے تین نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ مسلح ہو کر نوید بی بی کو اغوا کر نے کی غرض سے اپنے ماموں نبی بخش کے گھر آگیا اور نوید بی بی کو اغواء کر کے جانے لگا تو نبی بخش کو پتہ چل گیا ۔

(جاری ہے)

نبی بخش نے مزاحمت کی تو ملزموں نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی باپ کو بچانے کیلئے اسکا 25سالہ بیٹا محمد نواز آگے بڑھا تو ملزموں نے اس پر بھی فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں دونوں باپ بیٹا جاں بحق ہو ہو گئے ۔

ملزمان نوید بی بی کو اغواء کرکے کشتی میں سوار ہو کر داریائے ستلج عبور کر گئے ۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی بوریوالا مہر ذوالفقار علی سندرانہ تھا فتح شاہ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا روانہ کر دیں ۔ پولیس ملزموں کی گرفتاری اور مغویہ کی برآمدگی کیلئے دریائے ستلج عبور کر کے تھانہ شہر فرید ضلع بہاولنگر پہنچ گئی ہیں ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزموں کی جلد گرفتار ی متوقع ہے ۔ دریں اثناء ڈی پی او وہاڑی صادق علی ڈوگر نے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن مہر اللہ داد لک کے ہمراہ جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ پولیس ٹیمیں 24گھنٹے کے اندر ملزموں کی گرفتاری اور مغویہ کی برآمد گی کو ہر صورت میں یقینی بنائیں ۔پولیس تھانہ فتح شاہ نے مقتول نبی بخش کے بیٹے محمد رمضان کی رپورٹ پر ملزم اللہ دتہ اوردیگر پانچ نامزد ملزموں سمیت نو افراد کے خلا ف زیر دفعہ 302-365B-ت ۔پ مقدمہ درج کر لیا

متعلقہ عنوان :