رمضان مبارک میں ہر طرف نیکیاں ہی نیکیاں فروغ پاتی ہیں، ہر طرف قرآن کی تلاوت ہو رہی ہوتی ہے

مستقبل پاکستان کے چیئر مین انجینئر ندیم ممتاز قریشی کابیان

منگل 14 جولائی 2015 23:07

اٹھارہ ہزاری ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء ) مستقبل پاکستان کے چیئر مین انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا ہے کہ رمضان مبارک میں ہر طرف نیکیاں ہی نیکیاں فروغ پاتی ہیں ہر طرف قرآن کی تلاوت ہو رہی ہوتی ہے اور انفاق فی سبیل اللہ ہو رہا ہوتاہے جب کہ شروع رمضان سے ہی ہمارے ٹی وی شوز میں مرد اور خواتین کے اکٹھے پروگرام ہو رہے ہیں حتیٰ کہ افطار پارٹیوں میں مرد اور خواتین آمنے سامنے اکٹھے بیٹھے ہوتے ہیں ساتھ کچھ نام نہاد علماء اکرام بھی بیٹھے ہوتے ہیں کیا یہ تعلیم اسلام کے مطابق ہے؟ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ٹی وی شوز میں عورتیں بن ٹھن کر آتیں ہیں ایسا لگتا ہے جیسے فیشن شو ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

مگر ہم اپنے ٹی وی پروگراموں میں ان کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ رمضان کے مقدس مہینے میں پروگرام کرنے والا مرد اورخاتون کااِھر اْدھر اوچھل کود کرنا رمضان کے تقدس کے خلاف عمل ہے انہوں نے کہااسلام ایک سنجیدہ مذہب ہے اس کے سارے عبادات کے پروگرامز اور تہوار بھی سنجید ہ ہیں نماز کو لیجیے یہ فحاشی عریانی سے روکتی ہیں اس سے ڈسپلن سیکھا جاتاہے افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑتا ہے کہ میڈیاپیسہ کمانے کے چکر میں سب اخلاقی قدروں کو بھلاتا جا رہا ہے انہوں نے کہارمضان میں ٹی وی کی بے ہودہ مخلوط نشریات اور گانے بجانے کے پروگرام بند ہونے چاہیں اور اسلام کے مطابق عورتوں کے ٹی وی پروگرام ہونے چاہیں ان میں مرد علماء کے بجائے خواتین علماء کو شرکت کرنی چاہیے ہمیں اسلام کے خلاف کام کر کے اللہ کے عذاب کو دعوت نہیں دینی چاہے بلکہ اللہ کے عذاب سے بچنا چاہیے

متعلقہ عنوان :