الطاف حسین کے خلاف جھوٹی اور بے بنیاد ایف آئی آرز کے اندراج پر زونل انچارج نوید قائم خانی و اراکین زونل کمیٹی کا اظہار تشویش
بدھ 15 جولائی 2015 18:36
ٹنڈو الہ یار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار زون کے زونل انچارج نوید قائم خانی و اراکین زونل کمیٹی نے ملک کے مختلف شہروں میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف جھوٹی اور بے بنیاد ایف آئی آرز کے اندراج پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین کے فکر و فلسفے سے خوفزدہ حکمران اور اسٹیبلشمنٹ منفی ہتھکنڈوں کے ذریعے کروڑوں حق پرست عوام کو ایم کیوایم سے دور کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔
وفاقی حکومت ایم کیوایم فوبیا کا شکار ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی بے بسی کا اس سے بڑا ثبوت کیا ہو گا کہ وہ ایم کیوایم کے قائد کے خلاف ایف آئی آرز کالعدم تنظیموں کے عہدیداران کی مدعیت میں درج کروا رہی ہے ۔(جاری ہے)
آئین ، قانون اور جمہوریت کی اس درجہ تذلیل شاید ہی کسی جمہوری حکومت کے دور حکومت میں ہوئی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایم کیوایم کے شہید ہونے والے 200کارکنان کے قاتلوں کی گرفتاری کے بجائے حکومت قائد تحریک الطاف حسین کے خلاف زیادہ سے زیادہ ایف آئی آرز درج کروانے کی آرزومند ہے ۔
جس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت کی نظروں میں انسانی جانوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین کروڑوں حق پرست عوام کے متفقہ قائد ہیں۔ اس قسم کی جھوٹی ایف آئی آرزکے اندراج کے ذریعے عوام کے دلوں سے قائد تحریک الطاف حسین کی محبت کو ختم نہیں کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کی حکمرانی کے دعویٰ کرنے والے امتیازی انصاف کے ذریعے جو طریقہ ء حکمرانی رائج کر رہے ہیں۔ اس کے بدترین نتائج کا ایک نہ ایک دن انہیں بھی سامنا کرنا پڑے گا ۔اور اس دن جمہوریت اور آئین کی دہائیاں دینے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.