`سیلاب متاثرہ علاقوں میں پانی اترنے پر نقصانات کا سروے شروع ہو گا‘ جواد اکرم
املاک کے نقصان و مویشیوں کی ہلاکت کا تخمینہ سپارکو سیٹلائٹ‘ زمینی سروے اور تھرڈ پارٹی سروے سے لگایا جائے گا صوبہ بھر میں دریا اور ندی نالے معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں‘ڈائریکٹر جنرل صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی `
جمعرات 23 جولائی 2015 22:51
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء) پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل جواد اکرم نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی اترنے کے بعد ہونے والے املاک کے نقصان و مویشیوں کی ہلاکت کے بارے سروے شروع کر دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں سپارکو سیٹلائٹ اور زمینی سروے کے ساتھ ساتھ تھرڈ پارٹی کے ذریعے بھی یہ عمل مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں ضلعی انتظامیہ نے 120 ریلیف کیمپ قائم کئے جہاں پر 1877 متاثرین کو انتظامیہ تینوں وقت کا کھانا باقاعدگی سے فراہم کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریلیف کیمپوں کے ساتھ ساتھ میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے ہیں جہاں پر متاثرین کو طبی امداد باقاعدگی سے فراہم کی جا رہی ہے۔ انتظامیہ متاثرین کے مویشیوں کو ونڈہ بھی فراہم کر رہی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو اب تک 7800 خیمے‘183 کشتیاں‘ 2موٹر بوٹس ‘ فوڈ ہیمپرز 10000‘ آٹے کے 10کلو کے 10 ہزار تھیلے‘ منرل واٹر کی 2200 بوتلیں‘ 10ہزار کلوکھجوریں‘ 500 لائف جیکٹس‘ 100 لائف رنگ‘20 میڈیکل کیمپ فراہم کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ تربیلا کے مقام پر 17860 کیوسک‘ کالاباغ 388787کیوسک‘ چشمہ 482781 کیوسک‘ تونسہ457696 کیوسک ہے۔ دیگر تمام ندی نالے معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔`
مزید قومی خبریں
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.