کوئٹہ، نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا

جمعرات 23 جولائی 2015 23:08

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء) پنجگور کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پنجگور کے علاقے پروم میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے رزاق نامی شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا واقع کی اطلاع ملنے پر لیویز کے عملے نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر ہسپتال پہنچا دی جسے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیا مزید کارروائی پولیس کا عملہ کررہاہے۔