برطانیہ میں ایک ماہ کی بارش ایک دن میں ہونے کی پیش گوئی

جمعہ 24 جولائی 2015 13:10

برطانیہ میں ایک ماہ کی بارش ایک دن میں ہونے کی پیش گوئی

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء) ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ میں اس سیزن میں اتنی موسلا دھار اور طوفانی بارشیں ہوں گی کہ ایک دن میں ایک ماہ کی بارش برسے گی۔

(جاری ہے)

برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے کئی حصوں میں ایک دن میں 2 انچ تک بارش ہوسکتی ہے جو ایک ماہ کی بارش کے برابر ہوگی جب کہ دوسرے الفاظ میں کہا جاسکتا ہے کہ گھنٹوں میں ایک ماہ کی بارش برسے گی جس سے ملک کا جنوبی حصہ سیلاب میں ڈوب جائے گا جس سے نظام زندگی مفلوج ہوجائے گا۔

ماہرین موسمیات کے مطابق ان بارشوں سے ملک کا درجہ حرارت بھی گر جائے گا اور عین موسم سرما کے درمیان میں سردی کا موسم لوٹ آئے گا۔برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباوٴ برطانیہ کے جنوبی انگلش چینل کو اپنی لپیٹ میں لے گا جس سے طوفانی بارشیں ہوں گی۔ حکام کا کہنا تھا کہ اس دوران کچھ حصوں میں 50 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے جو ایک ماہ میں ہوتی ہے جب کہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ سے گر کر 6 تک پہنچ جائے گا۔

متعلقہ عنوان :