جدہ : پاکستانی دفاعی تجزیہ نگار زید حامد کو سعودی عرب میں اب تک 150 کوڑے مارے جا چکے ہیں۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 جولائی 2015 17:24

جدہ : پاکستانی دفاعی تجزیہ نگار زید حامد کو سعودی عرب میں اب تک 150 کوڑے ..

جدہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 جولائی 2017ء) : پاکستانی دفاعی تجزیہ نگار زید حامد کو سعودی عرب میں سعودی حکومت کے خلاف شر انگیز تقریر کرنے اور ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں سعودی حکام نے گرفتار کر لیا . قاضی نے زید حامد کو یکم جولائی کو ایک ہزار کوڑے اور 8 سال قید کی سزا سنائی تھی اور قاضی نے اپنے ضمنی فیصلے میں لکھا تھا کہ زید حامد کو ہر ہفتے 50 کوڑے مارے جائیں گے .

(جاری ہے)

تاہم ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ زید حامد کو اب تک 150 کوڑے مارے جا چکے ہیں اور سزا ہونے کے بعد اب تک 25 سے مقید ہیں. پاکستانی سفارتخانے کی بارہا کوششوں کے با وجود سعودی حکام نے سفارتی عملے کو زید حامد تک رسائی نہیں دی اور جواب دیا ہے کہ زید حامد باقی مجرموں کی طرح ایک عام مجرم ہیں. اور اس سے بھی وہی مشقت کروائی جا رہی ہے جو باقی قیدیوں پر لازم ہے اور اسے جُرم کے پیش نظرسعودی قوانین کے مطابق ہی سزا دی گئی ہے.

متعلقہ عنوان :