سیلا ب متا ثرین کی بھر پو ر مدد کی جا ئے،کرپشن بردا شت نہیں کی جا ئیگی ،مخدو م جمیل الزما ں

فا ر یسٹ کی ارا ضی پر قبضے ختم کرا ئے جا ئینگے ،پا ک فو ج کے شہیدو ں کو زمین دینا اچھا اقدا م ہے ،میڈیا سے بات چیت

پیر 27 جولائی 2015 22:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) سندھ کے وزیر ریو نیو مخدو م جمیل الزما ں نے کہا ہے کہ حکو مت سندھ کچے کے سیلا ب متا ثرین کی بحا لی اور امداد کے عمل کو یقینی بنا نے کے لئے تما م وسا ئل استعما ل کر رہی ہے اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے ،ریو نیو اور ریلیف ڈپا ر ٹمنٹ کی مشترکہ کو ششو ں اور تعا و ن سے سندھ بھر میں سیلا ب اور با ر ش متا ثرین کی بحا لی کا کا م جا ر ی ہے ۔

انہو ں نے یہ با ت پیر کو سیلا ب اور ریلیف کے حوا لے سے منعقدہ ایک اجلا س کی صدا ر ت کر تے ہو ئے کہی ۔اجلا س میں سینئر ممبر بو ر ڈ آف ریو نیو سید ممتا ز علی شا ہ نے صو با ئی وزیر کو سندھ کے سیلا ب سے متا ثر ہ اضلا ع میں مقا می انتظا میہ کی جا نب سے کی جا نے وا لی کو ششو ں کے با ر ے میں بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر ایڈیشنل ریلیف کمشنر سندھ منور علی مہیسر نے بتا یا کہ ضلع گھو ٹکی میں ڈیڑ ھ لا کھ کچے علا قے کی آبا د ی ہے جہا ں پر 10ریلیف کمیٹی قا ئم کی گئی ہیں ضلع سکھر میں 78884کچے کے علا قے کی آبا د ی ہے جہا ں پر 6ریلیف کیمپس اور 6میڈیکل کیمپس قا ئم کی گئی ہیں ۔

ضلع نو شہرو فیرو ز کے 203220کچے کی آبا دی ہے جہا ں پر 11ریلیف کیمپس اور اور 15میڈیکل کیمپس قا ئم کی گئی ہیں جبکہ 3مو با ئل ڈسپینسر ی کا م کر رہی ہیں ۔لا ڑ کا نہ میں 92676کچے آباد ی ہے ،جہا ں پر 4ریلیف کیمپس اور میڈیکل کیمپس ،3مو با ئل ڈسپینسریا ں اور 9وٹر نر ی کیمپس قا ئم کر دی گئی ہیں اسی طر ح ضلع شکا ر پو ر میں 18884کچے کے علا قے میں آبا دی ہے جہا ں پر 40ریلیف کیمپس اور 15میڈیکل کیمپس قا ئم کی گئی ہیں ۔

ضلع بے نظیر آبا د میں کچے کے علاقے کی کل آبا دی 64694ہے ۔جن کے لئے 71ریلیف کیمپس 7میڈیکل کیمپس اور 2مو با ئل میڈیکل کیمپس قا ئم کی گئی ہیں جبکہ ضلع خیر پو ر میں کچے کے علا قے کی آبا دی 255400ہے جہا ں پر 17ریلیف کیمپس قا ئم کی گئی ہیں ضلع کشمو ر میں کچے کے علا قے کی آبا دی 128583ہے جہا ں پر 16ریلیف کیمپس ،10میڈیکل کیمپس اور 2مو با ئل میڈیکل کیمپس قا ئم کی گئی ہیں ۔

صو با ئی وزیر نے سیلا ب کے حوا لے سے تما م انتظا ما ت پر اطمینا ن کا اظہا ر کر تے ہو ئے متعلقہ افسرا ن پر زور دیا کہ سیلا ب اور با ر ش سے متا ثرہ افرا د کی بحا لی کے سلسلے میں تمام وسا ئل استعما ل کر تے ہو ئے ہنگا می اقدا ما ت کئے جا ئیں ۔انہو ں نے کہا کہ ریلیف کے کا م میں کسی بھی قسم کی کر پشن نا قا بل معا فی ہو گی ،انہو ں نے مزید کہا کہ جنگلا ت کی زمینو ں پر اگر قبضہ ہے تو انہیں ختم کرا یا جا ئے گا ۔

انہو ں نے کہا کہ پا ک فو ج کو سندھ میں زمین دینا اچھی بات ہے کیو نکہ پا ک فو ج اور رینجرز نے سندھ با الخصو ص کرا چی شہر کو امن فرا ہم کیا ہے جبکہ قا نو ن نا فذ کر نے وا لے ادا رو ں کی کو ششیں قا بل تعریف ہیں ۔انہو ں نے مزید کہا کہ ہم قبضہ ما فیا کے خلا ف ہیں ،انہو ں نے کہا کہ تما م ادا ر ے اور محکمے اگر ایما ندا ری اور سچا ئی کے سا تھ کا م کرینگے تو اچھے نتا ئج حا صل ہو نگے ۔

متعلقہ عنوان :