بیس بگلہ‘ اپرچناٹ میں بن بڈھے کی آمد سے عوام پریشان

بدھ 29 جولائی 2015 13:20

بیس بگلہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء)بن بڈھے کا نام اکثر اوقات سنا جاتا ہے لیکن حقیقت میں اس حوالے سے خاص کر موجودہ نسل کو کم ہی معلوم ہے -ضلع باغ اور تحصیل دھیرکوٹ کے سنگم پر واقعہ گاؤں اپر چناٹ میں بن بڈھا حقیقت میں نکل آیا-بن بڈھا جسے کئی جگہوں پر دیکھا گیا ہے لوگوں کیلئے وبال جان بن گیا-خاص کر سکول جانے والے بچوں اور بچیوں کے والدین اس حوالے سے کافی پریشان ہیں-شکاری بھی بن بڈھے کے شکار کیلئے کوشاں ہیں لیکن فی الحال تک تمام کوششیں ناکام ہیں-بن بڈھاآنکھ اوپر نیچے کرتے ہی غائب ہو جاتا ہے -بن بڈھا کچے آڑو اور ہاڑیاں وغیرہ کھاتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے جسے دیکھ کر بچے بھاگ گئے-فی الحال تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا - اس حوالے سے تمام لوگ سرجوڑ کر بیٹھ گئے ہیں-معززین علاقہ نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ خاص کر خراب موسم میں چوکس رہیں اور بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں- اس حوالے سے چوبیس گھنٹے ٹیلی فونک رابطہ بھی رکھا جارہا ہے-