ملا عمر کی ہلاکت کی افواہوں سے متعلق پڑھا ہے، ان افواہوں کی حقیقت جاننے کی کوشش کر رہے ہیں، ہلاکت سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں، ابھی تبصرہ نہیں کر سکتے، موغا دیشو میں ہوٹل پر دہشت گرد حملے اور بھارت میں گرداس پور حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،بھارت کو الزام تراشیوں سے گریز کرنا چاہیے، گرداس پور آپریشن مکمل ہونے سے پہلے ہی الزام تراشیاں شروع کر دی گئیں، بھارتی میڈیا پاکستان کوملوث کر کے ضرب عضب کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے
ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کی ہفتہ وار نیوز بریفنگ
جمعرات 30 جولائی 2015 13:19
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ ملا عمر کی ہلاکت کی افواہوں سے متعلق پڑھا ہے، ان افواہوں کی حقیقت جاننے کی کوشش کر رہے ہیں، ہلاکت سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں، ابھی تبصرہ نہیں کر سکتے، موغا دیشو میں ہوٹل پر دہشت گرد حملے اور بھارت میں گرداس پور حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،بھارت کو الزام تراشیوں سے گریز کرنا چاہیے، گرداس پور آپریشن مکمل ہونے سے پہلے ہی الزام تراشیاں شروع کر دی گئیں، بھارتی میڈیا پاکستان کوملوث کر کے ضرب عضب کو نقصاان پہنچانا چاہتا ہے، گرداس پور حملے کی مذمت کی، بھارت کو الزام تراشیوں سے گریز کرنا چاہیے۔
وہ جمعرات کو ہفتہ وار نیوز بریفنگ دے رہے تھے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے، افغانستان کے امن کیلئے مذاکرات میں مدد کر رہے ہیں، طالبان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی تفصیلات نہیں بتا سکتے، پاکستان امن مذاکرات میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان افغانستان سمیت خطے میں امن چاہتا ہے۔(جاری ہے)
قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ ملا عمر کی ہلاکت کی افواہوں سے متعلق پڑھا ہے، ان افواہوں کی حقیقت جاننے کی کوشش کر رہے ہیں، ہلاکت سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں، ابھی تبصرہ نہیں کر سکتے،افغان حکومت اور بی بی سی سے رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے، موغا دیشو میں ہوٹل پر دہشت گرد حملے اور بھارت میں گرداس پور حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے،کنٹرول لائن پر بھارت کی طرف سے سرحدی معاہدے کی خلاف ورزی اور ڈرون کی مداخلت قابل مذمت عمل ہےمزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.