پمزکو خودمختار انتظامیہ اور بورڈ آف گورنرز کے ماتحت کرنے کے لئے سفارشات وفاقی محتسب میں پیش
جمعرات 30 جولائی 2015 13:41
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کو خودمختار انتظامیہ اور بورڈ آف گورنرز کے ماتحت کرنے کی ضرورت ہے جو کہ مارکیٹ کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اور صحیح قابلیت کے افراد کو ہسپتال چلانے کے لئے مقرر کرے یہ سفارشات 145 صفحہ کی وفاقی محتسب کمیٹی رپورٹ میں دی گئی ہیں۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پمز کو مکمل طور پر خودمختار انتظامیہ کی ضرورت ہے جو کہ اس وقت ہی ممکن ہے جب اسے ایک اعلیٰ سطح کا بورڈ چلائے جس کو سرکاری و نجی شعبہ کی مدد حاصل ہو۔
کمیٹی نے سفارشات دی ہیں کہ بورڈ آف گورنر صدر پاکستان کو ہونا چاہئے یا شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل کالج کا چانسلر ہو اور اس کے ممبرز وزیر خزانہ‘ وزیر ترقی و منصوبہ بندی‘ سینٹ کے قائد حزب اختلاف‘ وائس چانسلر ایس زیڈ اے جی ایم یو اور دو معروف صحت کے ماہرین ہونے چاہئیں۔(جاری ہے)
اسی طرح کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ پمز کے لئے پرائیویٹ یا سرکاری شعبہ سے ایڈمنسٹریٹر کا تقرر کرنا چاہئے جس کے پاس ایم بی بی ایس اور ہاسپیٹل مینجمنٹ میں پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری ہو اور دس سال کا ہسپتال میں پڑھانے کا تجربہ بھی ہو یہ ایدمنسٹریٹر بورڈ آف گورنر کو رپورٹ کرنے کا اہل ہو گا کمیٹی نے ہسپتال میں ہونے والی بدانتظامیوں اور دیگر معاملات پر تفصیلی سفارشات دی ہیں جن پر عمل درآمد کروانے کی سفارش کی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے بیماریوں کے پھیلاؤ پر تحقیق کی کمی کی نشاندہی
-
حیاتیاتی تنوع کا عالمی دن: ماحول کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کا مطالبہ
-
ڈاکٹریاسمین راشد کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت خراب، ہسپتال منتقل
-
اقوام متحدہ کے وفد کی رئوف حسن سے ملاقات، خیریت دریافت کی
-
پاکستانیوں کی فی کس آمدنی اور ملک کی معیشت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ اور رفقا کی نماز جنازہ ادا، وزیر اعظم شہبازشریف سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
-
چوہدری پرویز الٰہی کی غیر قانونی بھرتی کیس میں ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری
-
ایران سے بغیر پابندیوں والی گیس خریدنا چاہتے ہیں: وفاقی وزیرمصدق ملک
-
بجلی کے ٹیرف میں 8 روپے فی یونٹ تک کمی کا فارمولا پیش
-
چاہتے ہیں پارلیمنٹ میں آئین قانون کی پاسداری کیلئے جہدوجہد چلتی رہے
-
کرغزستان میں حالات معمول پر آگئے، فسادات کے ذمہ داروں کو گرفتار کرلیا گیا، اسحاق ڈار
-
آئی ایم ایف نے پاکستانی حکومتی قرض ریکارڈ 87 ہزارارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ظاہرکردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.