اسلام آباد : جہانگیر ترین کی رکنیت ختم ہونی چاہئیے۔ اپنے اصولوں پر قائم ہوں۔ ملاقات اچھے ماحول میں ہوئی، عمران خان سے مزید بات چیت کی ضرورت ہے، جسٹس وجیہہ الدین
قانونی مہارت رکھنے والوں سے مشورہ نہیں لیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما حامد خان
سمیرا فقیرحسین جمعہ 31 جولائی 2015 14:42
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 جولائی 2015 ء) : جسٹس وجیہہ الدین نے عمران خان سے ملاقات کے بعد بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے ملاقات اچھے ماحول میں ہوئی ملاقات میں پارٹی معاملات پر مثبت بات چیت کی گئی. تاہم ابھی مزید بات چیت کی ضرورت ہے. ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ پارٹی میں بعض عہدوں کے لیے براہ راست الیکشن ہونے چاہئیں.
انہوں نے بتایا کہ اگلی ملاقات 2 اگست کو ہو گی. کسی سے تعلقات خراب نہیں تھے. عمران خان سے ملاقات میں بہت سے معاملات پر اتفاق رائے ہو گیا ہے.ملاقات میں پارٹی الیکشن سے متعلق بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا.(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر اور طاقتیں چاہتی ہیں کہ پی ٹی آئی کو نقصان پہنچایا جائے اور اندرونی طور پر کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ میں ایسے لوگوں کو بتا دوں کہ پارٹی ایک نظریہ کو لے کر چل رہی ہے.
ہم پارٹی رہنماؤں کے نظریے کے عکاس ہیں اور نظریاتی رہنماؤں کے ساتھ ہیں. ہم پارٹی کو اندرونی طور پر مزید موثر اور منظم کریں گے. انہوں نے مزید کہا کہ ہم پارٹی میں اصلاحات کے متحمل ہیں. جسٹس وجیہہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں جہانگیر ترین سے متعلق رپورٹ پر اب بھی قائم ہوں جہانگیر ترین کی پارٹی رکنیت ختم ہو جانی چاہئیے. کیونکہ ہم نے شواہد کے مطابق فیصلے دئے ہیں. پی ٹی آءی رہنما حامد خان کا کہنا تھا کہ ہم سے کوئی مشورہ نہیں کیا گیا بلکہ اس کے برعکس قانونی مہارت نہ رکھنے والوں سے مشاورت کی گئی اور ان لوگوں سے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا جو قانونی طور پر اتنے تعلیم یافتہ نہیں تھے. انہوں نے کہا کہ پارٹی میں قانونی رہنماؤں کو اہمیت دی جانی چاہئیے اور مشاورت کے لیے انہی سے رابطہ بھی کیا جانا چاہئیے.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
-
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر گندم اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کو تحفظات،نظر ثانی کا پیغام دیدیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.