Live Updates

اسلام آباد : انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے بعد عمران خان کو الیکشن کمیشن کے اراکین سے استعفوں کا مطالبہ نہیں کرنا چاہئیے۔ جے یو آئی (ف) کے سر براہ مولانا فضل الرحمان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 31 جولائی 2015 16:19

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 جولائی 2015 ء) : جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد عمران خان کا الیکشن کمیشن اراکین سے کیا گیا استعفوں کا مطالبہ درست نہیں.

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اراکین آئینی طور پر ہمیں قائل کر لیں کہ استعفے نہیں دئے اور مان جائیں کہ استعفوں پر دستخط نہیں کیے تو ہم اپنی تحریک واپس لے لیں گے.

ایک تو اراکین غائب رہے اور دوسرا انہوں نے استعفے دے دیے. واضح رہے کہ ایم کیو ایم اور جے یو آئی (ف) نے پی ٹی اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک قومی اسمبلی میں پیش کی تھی. مولونا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ غیر حاضر رہنے اور استعفے دینے کے باعث پی ٹی آئی اراکین اسمبلی سے ڈی سیٹ ہو چکے ہیں.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات